[13:14, 11/18/2023] Murshida Bibi:
سلام علیک
جزاک اللہ آپ سب مخلصین اور مزاج آشنا محبت کرنے والے گھر والوں کا بہت بہت شکریہ۔
آپ کا ختم شفاء آپ کی دلجوئی کا مالک آپ کو بہت اجر عطا فرمائے آمین
[13:33, 11/18/2023] Murshida Bibi:
کسی سے اس کی سطح پہ اتر کے بات کر لینا،کسی کو گھریلو ماحول دینے کے لئے اپنے آپ کا اصل بھلا کے ان کی سطح پہ آجانا ،
اپنی عبادتیں اپنا تقوی خالص اللہ کی خاطر کرنے کے لئے اپنے آپ کو لوگوں میں ملامتی بنا کے پیش کرنا،
ہر ہر وہ عمل جو لوگوں کی نظروں میں گرا دے،کرتے رہنا کہ بس چھپا رہوں
،ہر وہ انداز اپنانا جس سے لوگ عام انسان سے بھی گرا ہوا سمجھیں
یہ سب صرف سچے اور اللہ کے قرب میں موجود اولیاء کرام ہی کرتے نظر آئیں گے۔
ظاہری طور پر لباس کتنا ہی لوگوں کی نظر میں کیچڑ اور غلاظت سے لتھڑا ہو لیکن دل کیسا ہے؟
اللہ کے ساتھ معاملات کیا ہیں؟ وہ کوئی نہیں جان سکتا۔
ہم اب تک عام سے خاص کا سفر شروع ہی نہیں کر پائے۔
بیعت کے بعد مرشد کا کام ہے کہ وہ ہمیں پرکھے اور ہماری تربیت اسی انداز سے کرے۔
لیکن یہاں مرید نے کام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے کہ ہم بتائیں گے ہمیں مرشد کیسا چاہیے!مرشد مرید کی ضرورت ہے مرید مرشد کی نہیں۔
سب انٹیلیجنس بنے ایسے ٹوہ لگانے میں لگے ہیں جیسے بہت ثواب کما رہے ہوں۔شکر ہے ایسے لوگوں کو اللہ نے اس گناہ میں مبتلا کر رکھا ہے اگر وہ اللہ کی خاطر یہ کر رہے تھے تو ڈرتے کہ جس پر انگلی اٹھا رہے ہیں کہیں اللہ ہم سے ناراض نا ہو جائے۔
لیکن اگر دل میں ذرا بھی کھٹک محسوس نہیں ہو رہی تو زکر ہے میرے مالک کا کہ ہمیں انگلی اٹھانے ٹوہ لگانے بدنام کرنے کے گناہ سے بچا رکھا ہے اور بقیہ کو اپنی یاد کا وقت ہی نہیں دے رہا۔
بے شک اللہ سے زیادہ کوئی منصف نہیں۔










0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔