Introduction


بسم اللہ الرحمن الرحیم

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ کَمَاتُحِبُّ وَتَرْضٰی بَاَنْ تُصَلِّیْ عَلَیْہِ
عام کردو میرے صحیفوں   
طاق پہ ایک بھی دِیا نہ رہے
کف بہ کف بانٹ دو اُجالے سب
ایک سائل بھی نَا رَسا نہ رہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دعا گو ہوں کہ آپ سب خوش و خرم رہیں۔اپنا تعارف آپ سے گویا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے ،لیکن اصولوں کی پاسداری بھی کچھ معنی رکھتی ہے،اسی اصول کے تحت بندہ خاکم کو محفل کے آداب کا پہلا زینہ سرکرنا بندہ نوازی کا ثبوت ہے ،خاکم کا نام والدین نے بڑی چاہت کے ساتھ عربی لغت  سے ماخذ کیا اور یُوں اس خاکی کو محمد عامر کہا جانے لگا،جیسا کہ رسم دُنیا ہے اختصار نام اخذ کرتے ہوئے کافی عرصہ تک عبدالعامر نام سے کہلاتے رہے،پھر زمانے کے پیچ و خم نے ٹھوکر لگائی کہ یہ وزن ہی نہیں آپ کے نام میں، جب ہم نے بلوغت کی دہلیز پر قدم رنجہ فرمایا تو زہے نصیب کہ نشانیٔ محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ ۔ مالک و مرشد حضور امین ملت امین الاسلام حافظ خواجہ محمد امین نظامی مدظلہٗ العالی نےنام  طہ عامر نظامی انتخاب کیاجسے فیض مرشد کے سبب کافی پذیرائی ملی ۔(الشکرللہ والحمدللہ)۔جن کے توسط سےسلسلۂ چشتیہ نظامیہ الجامعہ سے وابستگی اِک اعزاز ہے میرے لیئے، تو آپ سب جان چکے ہیں،کچھ اپنی ذات کے حوالے سے آپکی معلومات میں اضافہ کرنا چا ہوں گا۔عام سی باتیں کرنے والا عام سا اِک لڑکاہوں۔کتابوں اور تحقیق سے خصوصی لگائو ہے،پسندیدہ رنگ سفید اور ہرا(کاسنی)،پسندیدہ خوشبو ٹی روز اور بارش کے بعد مٹی سے اُٹھنے والی مہک،پسندیدہ وقت دعا ء نیم شب اور صبح کا،اور جو آپ پوچھنا چاہیں وہ میں آپ کو بتا دوں گا۔سلیقۂ گفتار نہیں لیکن آپ سب کی ہمنشینی میں جلد سیکھ جائوں گا۔بقول شاعرمشرق علامہ اقبالؒ

؎عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
  عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ



میں ایک نیٹ ورک انجینئر ہوں جو بنیادی طور پر پاکستان میں کام کر رہا ہوں اور فارماسیوٹیکل سیکٹر سے وابستہ ہوں ۔ نیٹ ورکنگ نہ صرف میرا کام ہے ، بلکہ یہ میرا جنون بھی ہے۔ میں حقیقی دنیا میں نیٹ ورک کے توسط سے اپنی مشکلات ، مایوسیوں اور دلچسپیوں کو اپنے روز مرہ کی مہم میں شریک کروں گا۔میری خوشی کے ساتھ کتابیں پڑھنا ، ادارتی کام یا مضامین لکھنا  اور انڈور کھیل کھیلنا۔ آج تک ، میرے پاس بارہ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے اور مائیکروسافٹ ، سسکو میں قابلیت حاصل کی ہے۔ ان میں سی سی این اے سیکیورٹی اور سی سی این پی ، ایم سی ایس اے ، 2003 ٹیکنالوجیوںمیں ایم سی ایس ای ، ایم سی آئی ٹی پی 2008/2019/2022 سرور شامل ہیں۔اور  اس وقت میری زیادہ تر توجہ حصول علمِ دین ،انفارمیشن ٹکنالوجی میں ایم آئی ایس یا فارماسیوٹیکل پروڈکشن مشینوں کے بارے میں، وائرلیس رابطے میں، تعلیم حاصل کرنے میں گزارنی ہے،اس کے ساتھ ساتھ آن لائن خط و کتاب اور ویب سائٹ دیزائننگ  کے ساتھ ساتھ سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ الجامعہ کے شعبۂ نشرو اشاعت میں نائب مدیر کی ذمہ داری پر ہوں۔ طوالت کی اذیت اور آپ کے بیش بہا قیمت قیمتی لمحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے الفاظ کی خودسری کو لگام دیتے ہوئے آپ سے عرض کرتا ہوں بندۂ خاکم کا یہ مختصر سا تعارف شاید آپ کی بزم میں کوئی جگہ پا سکے،اجازت ایک شعر کے ساتھ
؎علم میں دولت بھی ہے، قدرت بھی ہے، لذت بھی
   ایک مشکل ہے کہ ہاتھ آتا نہیں اپنا سراغ
 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔