Wednesday, November 22, 2023

بہت پیاری ملفوظ نگاری اصلاح کتابت بزمہ رئیس المکتبہ

0 Comments



[04:23, 11/20/2023] Wasem Nizami: 

بتاریخ 19 نومبر، بروز اتوار، مدینہ شریف سے صوتی پیغام منجانب مالک و آقا

مالک نے خدام کے سلاموں کے جواب دیے اور بتایا کہ طوفان آیا ہو اہے ساتھ ہی مریدوں کو درود تنجینا پڑھنے کی ہدایت کی جس پر خادمین نے عمل کیا، بعدازاں فرمایا کہ طوفان تھم گیا، میرے پیاروں نے جن کا نام لیا  وہ ہر مصیبت کو ٹال دیتے ہیں  پہلے  جھولی میں ڈال دیتے ھیں پھر وہ اذن ء سوال دیتے ہیں۔ پھر  حضرت نے علم مبیت کی اس چھٹی شب کا نصاب دیا۔

بعدازاں صوتی رابطے میں مالک و خواجہ نے ولیال عشر کا کچھ دیر ذکر کیا پھر فرمایا قسم ہے دس راتوں کی،  یہ قسم اللہ نے جن راتوں کی فرمائی ہے یہ وہ عبادت والی راتیں ہیں جو ذالحج میں بھی آتی ہیں اور محرم میں بھی، لیکن وہ عبادت جو اکیلے محمد بن عبداللہ ﷺ،  محمد الرسول اللہ ﷺ، محمد نبی اللہ ﷺ نے غار حرا میں فرمائی اور خادمہ  اسما بنت ابوبکررض نے ان کی خدمت فرمائی وہ یبیتوں کی بہت پیاری شکل ہے کہ ایک خدمت میں ہے اور دوسرا رحمت میں ہے، جب خدمت اور رحمت غار حرا میں یکجا ہوجائیں تو مبیتوں کا نصاب تیار ہوتا ہے۔

خواجہ نے فرمایا کہ اسی لیے اکثر دیکھا جاتا ہے کہ مرشدین کے پاس کوئی نہ کوئی خادم ضرور ہوتا ہے مرشدین اللہ اللہ کررہے ہوتے ہیں اور خادم ان کی ڈیوٹی کررہا ہوتا ہے۔ فرمایا کہ حضرت ابوبکر مصلیٰ دارؒ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ کے خادم تھے جن کے نام کے ساتھ ہی ان کی خدمت بھی جوڑ دی گئی کیوں کہ کبھی کبھی نسبت ہی نہیں خدمت بھی نام کے ساتھ جڑ جاتی ہے، آج بھی ان کی ہی اولادیں آرہی ہیں جو دہلی شریف میں متولی بھی ہیں اور دیوان بھی اور جگہ جگہ حضرت نظام الدین اولیاؒ کے سجادہ نشین بھی ہیں۔

فرمایا کہ وہ لڑکا ابوبکرؒکیا کام کرگیا جو مصلیٰ داری کرتا تھا وہ محبوب الہیؒ کے تہجد اور ستہ مبیت کوپورا کرنے کے وقت مصلیٰ بچھایا کرتا تھا ، مصلیٰ رکھنا بھی ایک خاص ادب ہے یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں اسی لیے ابوبکرؒ کو یہ خدمت سونپی گئی اسی طرح جان کائناتﷺ کی مصلیٰ گاہ کی ذمہ داری حضرت ابوبکر صدیق رض کی تھی بعد میں وہی حضور ﷺ کے سجادہ جانشین بنے مگر انہوں نے امیرالمومنین کا لفظ استعمال نہیں کیا خلیفہ باالرسولﷺ کا لقب استعمال کیا۔

فرمایا کہ مصلیٰ داری بھی کرادینی چاہیے،  میری بیٹی محبہ فاطمہ تہجد سے فجر کے درمیان اکثر  جاگتی ہے کہ اباجی کے ساتھ تہجد پڑھوں گی میں اس دوران محبہ سے ہی وضو کا پانی منگواتا ہوں اور مصلیٰ بچھواتا ہوں کیوں کہ کبھی کبھی کسی کو سعادت بخشنے کے لیے  خود کو ایک بے بس ظاہر کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ یہ کوئی تمہارے سوا کوئی نہیں کرسکتا۔

حضرت خواجہ نے اسی ضمن میں بابا تاج الدین ناگپوریؒ کا واقعہ اور فضیلت بیان کی کہ قوال گاتا ہے:

اللہ اللہ بابا تاج الدینؒ کی کیا شان

ناگ پور  کا بچہ بچہ آپ پر قربان

 فرمایا بابا تاج الدینؒ ایک انگریز کپتان کے ساتھ روزگار سے وابستہ تھے، انگریز کہا کرتا تھا سمجھ نہیں آتا تاج الدین ہمارے ساتھ بھی ڈیوٹی کرتا ہے اور مصلے پر بھی ہوتا  ہے دو تاج الدین کیسے ہوگئے؟ فرمایا کہ انگریز کو سمجھ نہیں آئی کہ ایسٹرو باڈیز ٹرانسفارمیشن کیسے ہوتی ہے؟ جسم مثالی کا سفر کرنا یہ رُتبہ ابدالیت کے نصاب میں شامل ہے اور یہ رتبہ ابدالیت اسی نصاب مبیتون سے پورا ہوتا ہے کہ خود مصلے پر ہوں اور نظر کہیں اور آرہے ہوں۔ فرمایا کہ شاعر مظفر وارثی نے اس نکتے کو نعت میں یوں بیاں کیا کہ :

پیروں کی جنبش خاک پر  اور آہٹیں افلاک  پر

سائیس  جبریل  امیں   یا  رحمت   الالعالمین


مرشد و آقا نے فرمایا کہ رحمت الالعالمینﷺ کی رحمت ہے کہ آپ نےغار حرا میں مبیتون کی ایک ہزار راتیں گزاریں، جب اللہ تعالیٰ دس راتوں کی قسم ادا فرمارہا ہے جو اتنی بھاری قسم ہے اگر اللہ تعالیٰ ولیال عشر کے ساتھ ولیال الفٍ بھی کہہ دیتا تو سب کے سب مجذوب ہوجاتے کیوں کہ ولیال عشر میں یہ حال ہے کہ یکم سے دس ذالحج تک سب کے سب احرام باندھے دیوانہ وار  ان بستیوں اور  وادیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں جہاں جہاں نقش قدم آدمؑ، اسمٰعیلؑ، ابراہیمؑ، عبدالمطلب، عبداللہ اور نقش قدم محمد الرسول ﷺ گئے۔ اختتام پر حضرت نے مریدوں کو ولیال عشر کا ذکر جاری کرنے کی تلقین کی۔ وما علیناالا البلاغ المبین۔ (طوالتِ صوت 6 منٹ دو سیکنڈ)



[06:38, 11/20/2023] +966 56 061 5798:

 بہت پیاری ملفوظ نگاری اصلاح کتابت بزمہ رئیس المکتبہ


[06:52, 11/20/2023] +966 56 061 5798:

 مرشدہ ایڈیٹر طہ کمپائلر اور تم رائٹر

وسیم صحافی کے قلمی نام سے

 40 کورسز کی یہ 1600صفحاتی 40جلدی ملفوظاتی کتاب لکھو 

امینجی کی بیٹھک

[15:46, 11/20/2023] Wasem Nizami: 

امینجی کی بیٹھک، کس قدر پیارا نام ہے،

اس نام میں اپنائیت ہے، یہ نام ظاہر کرتا ہے کہ بیٹھکیں ہوئی، گپ شپ ہوئی اور اسی گپ شپ میں علوم کی منتقلی ہوئی، رابطے کی نوعیت کوئی بھی ہو،

بات بالمشافہ ہو،

بذریعہ مراسلہ ہو،

کوسوں میل سے برقی رابطہ ہو، 

چاہے کتنا ہی فاصلہ ہو،

بس مرشد سے رابطہ ہو 

تو سب قابل قبول ہے۔

ہم سب اپنے مالک و مرشد کی دعاؤں اور توجہ کے طلب گار ہیں، ہمیں دعا دیں کہ آپ ہم خادمین سے جس کو بھی جو بھی کام دیں وہ اسے بطریق احسن سرانجام دے، غیب سے اسباب میسر کرے جب بھی رکاوٹ ہو دعائے مرشد سبلیں بنادے۔ خادم وسیم ص








0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔