Friday, June 9, 2023

مکتوب امین

0 Comments






ا" اب اس سے بڑھ  کے کیا ناکامیاں ہونگی مقدر میں
میں جب پہنچا تو کوئی بھی نا تھا میدان محشر میں"

            مکتوب امین

     بنام مخلصین و قاصرین

سلام علیکم

حشر اورنشر دو روحانی معاملات ہیں جو ذمہ داران کو جمع کر کے ذمہ داریاں انجام دینے کے لئے،پھیلا دئیے  جاتے ہیں۔

-حضرت نظام الدین اولیاء رح کی مرکزیت میں وسعت دینے کے لیئے حضرت چراغ دہلی رح  نے دائرہ کار پھیلا دیا۔

-شاہ فخر الدین دہلوی نے بھی ایسا ہی کیا کہ نظام نظامیہ کو 19خانقاہوں میں تشکیل دے کر وسعت سلسلہ کر  دی۔

مگر افسوس کہ کل نظام نظامیہ کی حتمی شوری درج ذیل انتظامی کوتاہیوں کی وجہ سے کامیابی کے ادھورے پن کا شکار ہو گئی۔

1-دیرینہ مخلصین کل قاصرین بن گئے اور با وجود یاددہانی کے،شوری میں آخر وقت تک تشریف نا لائے۔

2-عاملہ سازی کا عمل محض اس لئے روکنا پڑا کہ غیر عاملین چہرے بھی شریک اجتماع تھے۔

3-کارگزاری اور عزائم پر مبنی ذمہ داران کا خطاب سلسلہ غیر مؤثر رہا۔

بے حد مایوسی ہوئی کہ جنہیں آنا تھا وہ نہیں آئے اور جنہیں نہیں آنا تھا وہ آگئے۔نتیجہ یہ ہوا کہ بانی پانی پانی ہوگیا جب 4 گھنٹے طویل شوری نا تاریخ سلسلہ شامیانہ پڑھی جا سکی اور نا ہی 72 کا قافلہ نامزدگی سے گزرا۔

آخری سوال یہ ہے کہ جب عاملہ سازی کو ادھورا ہی رکھنا تھا تو غائب ذمہ داران کو حاضر ہی نہیں ہونا تھا تو ایک بیمار، لگاتار گھر گھر حاضری دینے والا مسافر امین الحق کیوں روکا گیا؟ 16 مئی سے 7 جون تک 22دن لگاتار توسیع قیام کراکے اتنے انتظار کے بعد بھی آنے والے نہیں آئے اور شاید انہیں امین سے ملاقات ضروری نہیں تھی۔

آپ سب کے جواب کی منتظر 

حافظ سحرش نظامی

اہلیہ امین و بانی

نوٹ

غائبین سے وجہ غیر حاضری پتہ کر کے مع نام پیش کیجیئے اس نمبر پر 

03122045444 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔