Friday, June 2, 2023

مرشدِ کامل کی محبت اور اتباع

0 Comments

 




مرشدِ کامل کی محبت اور اتباع

مرشد پر کامل یقین اور اسکے بارے میں گمان :

راہ سلوک وہ راستہ ہے جو اللہ کی طرف لے جاتا ہے اگر مذہب نے اس کا تعین کیا ہو تب بھی اُس راستے کے سارے کے سارے آداب مرشد کے ادب میں ضم ہو جاتے ہیں ، 

💐روحانیت کی ساری کہانی مرشد پر چلتی ہے اور مرشد پر ہی اس کی تکمیل ہو جاتی ہے۔ 


💐۔جو اس راستے سے نہیں گزرے وہ نہیں جانتے کہ یہ کیا راستہ ہے اور کیا چیزیں ان میں بہت ضروری ہیں؟ 

💐اس راستے میں سب سے اہم چیز آپ کا مرشد سے تعلق ہے،

💐 مرشد سے آپ کا گمان ہے،

💐 اس راستے میں جہاں آپ کو محنت و مشقت بھی کرنی ہے اور بہت ساری جسمانی اور مشکلات کا سامنا بھی کرنا ہے

 ان تمام چیزوں کے ساتھ ساتھ سب سے اہم ترین چیز جو اس راستے کی ہے ، 

💐وہ مرشد پر کامل یقین کی دولت ہے، 

جو مرشد نے کہہ دیا وہ حق ہے ،

💐 جس طریقے سے ایک میان میں دو تلواریں نہیں ہو سکتیں اسی طرح ایک دل پر دو کی حکمرانی نہیں ہو سکتی۔ 

💐۔جب تک آپ کا مرشد نہیں ہے آپ مرشد والے نہیں ہیں آپ قرآن مجید پڑھتے رہیں ،جو مرضی کرتے رہیں لیکن جب کسی کامل کے ہاتھ میں آپ نے اپنا ہاتھ دے دیا تو کامیابی کے لیے اس ہی کی پیروی کرنی ہے۔ 

💐۔قرآن مجید اللہ کی صفات میں سے ہے، 

💐جو حقیقت نہیں جانتے تعلیم نہیں جانتے وہ عجیب و غریب باتیں کرتے ہیں ، ان کے نزدیک قرآن کا مرتبہ مرشد سے بڑا ہوتا ہے ۔ 

💐اور جو حقیقت جان لیتے ہیں وہ یہ جانتے ہیں کہ مرشد کے اندر اللہ کی ذات رہتی ہے اور قرآن اللہ کی ایک صفت کلیمی ہے ۔💚


💐“ایسا نہیں ہوا کبھی کہ کسی مرشد نے کسی مرید کو گمراہ کیا ہو، لیکن قرآن کہتا ہے کہ بہت سوں کو گمراہ کرتا ہوں بہت سوں کو ہدایت دیتا ہوں “


💐اس راستے کی سب سے اہم چیز مرشد کا ادب ہے،

💐 ایک ادب تو یہ ہے کہ ظاہری طور پر کوئی حرکت ایسی نہ ہو کہ جس سے مرشد کی بے ادبی ہو رہی ہو، 

💐اور دوسرا ادب یہ ہے کہ جب مرشد کے سامنے ہوں تو نفس کے کتے کو خاموش کر کے بیٹھیں، 

کیونکہ مرشد اندر اور باہر دونوں آوازوں کو سنتا ہے۔

💐 کبھی کبھی ہماری خواہشات آواز بن کر مرشد کے کانوں کو ٹکراتی ہیں ،

💐 خواہشات کا ایک ہجوم اس کی سماعت کو جا کر ٹکراتا ہے، 💐بہت سے بزرگوں نے کہا ہے کہ ہم مرشد کے سامنے سراپا کان بن جائیں، 

صرف اس کی سنیں۔خاموشی کو عبادت کیوں کہا گیا؟

💐 خاموشی عبادت ہے اس کے لیے ایک لمحہ تو وہ ہوتا ہے جب آپ کا بولنا شر ہو،

💐 جب آپ کے بولنے سے کسی کی دل آزاری ہو ، خلق کا نقصان ہو، فتنہ فساد پھیلے تب آپ خاموش رہیں تو اللہ تعالی اُسی کو عبادت کر دے گا، 

💐💐کیونکہ اگر بولا تو شر پھیلے گا ،ایسے لوگوں کا خاموش رہنا عبادت ہے۔🌼


💐“راہ سلوک میں سب سے زیادہ خطرناک اورسب سے زیادہ حساس جو چیز ہے وہ ہے 

💐💖مرشد کی ذات پر انسان کا گمان کیسا ہے”💖💐


💐💖🌼راہ سلوک میں شیطان کا وار کیا ہے؟💚


💐شیطان کبھی بھی آپ کو یہ نہیں کہے گا کہ نماز نہ پڑھو ، ذکر نہ کرو، کوئی نیک کام نہ کرو، 

کیونکہ پھر تو آپ پہچان لیں گے کہ یہ شیطان ہے، اس راستے میں شیطان کا پہلا اور آخری حملہ یہ ہو گا کہ۔۔۔

💐💖وہ آپ کا مرشد کے بارے میں گمان خراب کر دے گا۔ 

۔جیسا کہ جب دو ممالک کے بیچ جنگ ہوتی ہے تو دشمن کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ اس ملک کی فوج کی رسد کو کاٹ دے، 💐یہ جو پل وغیرہ بنے ہوئے ہوتے ہیں جس کے ذریعے مدد یا رسد آ رہی ہو تی وہ ان پلوں کو کاٹ دے تو وہ بم لگا کر پلوں کو اڑا دیتے ہیں کہ اب ان کی مدد رک جائے گی۔ 

اور یہ پسپا ہو جائیں گے۔

💐💐🌹 اسی طرح مرید کے نور کا ننا نوے فیصد نور مرشد کے دل سے جڑی تار سے آ رہا ہوتا ہے اس تار کو ہی ” نیت ” کہتے ہیں ۔

💐۔شیطان کی پوری کوشش یہ ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے مرید کا گمان مرشد کے بارے میں خراب کر دے اس کے لیے وہ مرید کے اندر مختلف وسوسے ڈالتا رہتا ہے۔

💐 مرید کے ایمان کی گاڑی نور سے نہیں مرشد کی نظروں سے چلتی ہے۔ 

🧡🤎، یہ خاص اور اصل باتیں ہیں ۔💚

💐 انسان کسی مرحلے پر کسی قابل نہیں ہوتا ۔

💐 آپ کو اگر لوکل یا جنرل اینیستھیزیا دے دیا تو کچھ پتا چلے گا کہ کیا ہوا ہے؟

💐آدم صفی اللہ کو اللہ نے اتنا بڑا مرتبہ دے دیا۔ 

، عظمت کی تعلیم دی اور ابھی آپ کی مدت شروع نہیں ہوئی تھی، 

💐ابھی آپ جنت میں ہی تھے اور شیطان نے آپ سے گناہ کروا دیا تو اب کیا رہ گیا؟

💐 معلوم یہ ہوا کہ عظمت والی تعلیم بھی آجائے اس کے باوجود بھی کس وقت دماغ کی گھنٹی گھوم جائے کچھ پتا نہیں۔ 

💐۔اس لیے کبھی دعوی نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ انسان کے پلے ہے کیا ، کچھ نہیں ہے انسان کے ہاتھ میں ،بچاتا ہے تو اللہ انسان کو بچاتا ہے ، مرواتا ہے تو اللہ مرواتا ہے۔انسان کوبچانے والا بھی اللہ ہے ٹھکانے لگانے والا بھی اللہ ہے۔ 

💚💖♥️۔قراآن مجید میں اللہ نے فرمایا🧡


🥀مَن يَهْدِ اللَّـهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَلَن تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مُّرْشِدًا

سورة الکہف آیت نمبر 17


ترجمہ : جسے اللہ ہدایت فرما دے وہی ہدایت پر ہے اور جسے گمراہ کرتا ہے تو اسے مرشد کامل میسر نہیں ہوتا۔🥀


💐جب کسی کو بچانے لگتا ہے تو مرشد کامل سے ملا دیتا ہے اور جب کسی کو ٹھکانے لگانا چاہتا ہے تو شیطان کے ذریعے اس کو ٹھکانے لگا دیتا ہے ، 

💐اللہ تعالی نے ہدایت کے ذمہ مرشدوں کو دے دیا ہےاور گمراہی کے ذمہ شیطان کو دے دیا ۔ 

💐لیکن یہ دونوں ہیں اسی کی طرف سے انسان تو ایک کٹھ پتلی کی طرح ہے لاکھ ہاتھ پائوں مار لے اس کے اختیار میں کچھ نہیں ہے جو اللہ چاہے گا ہوگا وہی۔۔ 

💐اگرچاہتے ہیں کہ مرشد کا مل کے بارے میں آپ کا یقین غیر متزلزل ہو جائے۔ 

اور مرشد پر یقین قائم ہو جائے تو دماغ کو استعمال کرنا چھوڑ دیں ، ایک بار یہ آزما لیں کہ مرشد اللہ والا ہے اس کے بعد چھوڑ دیں ۔


💐🥀مرشد کامل کی پہچان کیا ہو گی ؟

🥀💐


💐مرشد کی نظروں سے دل میں اللہ کے نام کا آنا دل کا ذاکر قلبی بننا اس بات کا ثبوت ہے کہ مرشد اللہ والا ہے اب اس کے بعد آنکھیں بند کر دیں دماغ استعمال کرنا چھوڑ دیں، (یعنی شک چھور دین)

💐اب وہ جو بھی کہہ رہا ہے وہ کرتے جائیں ۔ ہم نے تو اس راستے کا یہی ادب سمجھا ہے۔🥀بابا بلھے شاہ نے بھی کہا

سوچ کہ یار بنائیں بندیا ۔۔۔۔۔یار بنا کے فیر نا سوچیں سولی تے چڑھ جائیں 🥀

💐سوچ سمجھ کے یار بنانا یعنی پہلے آزما لینا کہ وہ واقعی اللہ والا ہے اگر وہ دل میں اللہ اللہ بسا دے🥀♥️💚🖤🥀💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔