Saturday, June 10, 2023

،، راز ،، ” ربّ مت ڈھونڈ ، رہبر ڈھونڈ “

0 Comments


،،   راز  ،،    ” ربّ مت ڈھونڈ  ، رہبر ڈھونڈ “

روحانیت میں لفظ " راز “ بہت زیادہ استعمال میں آتا ھے۔

آخر یہ راز ھے کیا  ؟

اس کی اہمیت کا اندازہ کیسے لگایا جا سکتا ھے؟

قرآن میں اس راز کو علمِ لدنّی کہا گیا ھے۔

علمِ لدونّی کے بارے میں نبی پاکﷺ نے حضرت جبراٸیل علیہ السلام سے پوچھا کہ 

اے جبراٸیل علیہ السلام یہ علمِ لدنّی کیا؟

تو جبراٸیل علیہ السلام نے فرمایا کہ

”میں نے اللہ سے اس علم کے بارے میں پوچھا تو اللہ پاک نے جواب دیا کہ

یہ وہ راز ھے جو میرے اور میرے خاص بندے کے درمیان ھے۔اور کسی فرشتے کو اس میں دخل نہیں ھے“

یعنی یہ وہ علم ھے جو بنا جبراٸیل کی وساطت کے اترتا ھے۔

یعنی ایسا علم بھی ھے جو وحی کے علاوہ ھے اور اللہ ڈاٸریکٹ اپنے بندوں کے دل پہ اتارتا ھے۔

حضرت سلطان باھوؒ کا فرمان ھے کہ

اھلِ راز ھی اھلِ معرفت ھیں

یعنی جو یہ راز جانتے ھیں اصل میں وہ معرفتِ خداوندی سے واقف ھیں۔

اللہ کے خاص بندوں کا مل جانا ھی یا ان کو پا لینا ھی اصل میں اللہ کے راز سے واقف ھو جانا ھوتا ھے۔

”ربّ مت ڈھونڈ ، رہبر ڈھونڈ“

کیونکہ اگر رہبر مل جاۓ گا تو وہ اللہ سے ملوا دے گا۔

جب سب کچھ مرشد سے ھی ملنا ھے مرشد ھی اللہ اور بندے کے سارے راز و نیاز کا مالک ھے تو پھر کیوں نہ مرشد کو ھی سب کچھ سمجھا جاۓ اور

مرشد کے تصوّر کو اس حدّ تک لیا جایا جاۓ کہ ان کے سوا کچھ اور نظر ھی نہ آۓ۔

قرآن میں ھے

جس طرف دیکھو میں ھی نظر آٶں گا۔

تو وہ نگاہ چاھیے جو سب طرف مالک کو دیکھ سکے۔

مالک سب کو اھلِ راز کامل مرشد کی بیعت نصیب فرماۓ۔آمین 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔