طریقہ صلٰوۃ ال جنۃ
قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِۚتین بار یہ آیت تلاوت کرنی ہے۔
بعد از تلاوت بیت المقدس کی طرف کھڑے ہونا ہے رکوع سجدہ کچھ بھی نہیں کرنا، قیام کی حالت میں سبحاک اللھم سے ربنا اتنا تک پورے کلمات پڑھ لینے ہیں۔
نیت: الصلٰوۃ لِذکرک یا اللہ الصلٰوۃ لِذکرک یا اللہ الصلٰوۃ لِذکرک یا اللہ
اس کے بعد دل میں نیت کریں کے صلوۃ الجنہ ادا کررہا ہوں بہ سنت ابودجانہ ؓ (منہ سے نہیں کہیںگے) اب ارکان ادا کرنے کے لیے آپ کا رُخ قبلہ کی طرف ہوگیا۔ سورۂ جن کی شروع کی پانچ آیات تلاوت کریں
قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا ﴿١﴾ يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ ۖ وَلَن نُّشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا ﴿٢﴾ وَأَنَّهُ تَعَالَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا ﴿٣﴾ وَأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى اللَّهِ شَطَطًا ﴿٤﴾
(نفل میں دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں)
رکوع میں جانے سے پہلے سورۃ الناس 10 بار ، رکوع میں 10 بار، سمع اللہ میں 10 بار، پہلے سجدے میں 10 بار،
پہلے سجدے اُٹھ کر 10 بار سورۃ الفلق اور پھر دوسرے سجدے میں 10 بار سورۃ الفلق ،
دوسری رکعت کے قیام میں 10 بار سورۃ الفلق، رکوع میں 10 بار سورۃ الفلق،
دوسری رکعت کے سمع اللہ میں دونوں ملا کے پڑھیں گے معوذتین کو فلق اور والناس کو ایک ساتھ 5 ، 5 مرتبہ پڑھنی ہے۔
سلام پھیرنے کے بعد۔اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ(97)وَ اَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ(98)
(سورۃ المومن) 18 بار اس آیت کو پڑھنا ہے۔
اے اللہ میں شیطان کے تمام حملوں سے تیری پنا ہ میں آیا اور اے اللہ وہ جس میری طرف لپکیں اُس لمحے بھی تیری پناہ میں آیا۔
اس کے بعد اُلٹے ہاتھ کی طرف تھوک دینا ہے۔
پھر سب کے سب دائرہ بنا کر فاتحہ دیں گے، چولہے پر چڑھی کسی چیز پر فاتحہ دینی ہے،(دسترخوان پر نہیں کرنا ، چولھے کی آگ جل رہی ہو) اس کے گرد وپیش کھڑے ہوکر فاتحہ دیجیئے گا۔ فاتحہ بایصال ثواب حضرت سلیمان علیہ السلام ، حضرت ابو دجانہ ؓ، حضرت علیؓ
اور رسول اللہ ﷺ کو پہنچے۔ جزاک اللہ
نوٹ: یہ نماز سات بار پڑھی جاتی ہے ، یا سات دن پڑھ لیں یا ایک دن میں سات بار پڑھ لیں۔











0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔