Friday, September 15, 2023

ہوئی ایک مولوی سے کل ملاقات

0 Comments


ہوئی ایک مولوی سے کل ملاقات
شبیہ قبہ و تصویر ممبر

یہی ہوں گے جو فردوس بریں میں
خدا کے فضل سے حوروں کے شوہر

ارم کے تذکرے کس کس مزے سے
حنائی ریش مٹھی میں پکڑ کر

جھکے شانے پہ چوخانے کا رومال
عباء کے بند میں تسبیح احمر

گلے لگیئے تو آخر کیسے لگیئے
کمر کا گھیر ایک سمٹا سمندر

بتوں کے عشق میں ہم رشق مجنوں
خدا کے عشق میں وہ دیو پیکر

ہوئی ایک مولوی سے کل ملاقات

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔