11-2-فروری 2023
بحوالہ سیفو واٹس ایپ
3بج گئے اب تو
جو بھی آگیا دیکھو
علم لینے آیا ھے
ضابطوں میں نرمی ھو
کوششوں میں گرمی ھو
تب کہیں پہ کھلتا ھے
در خدا کے رازوں کا
گھر خدا کے بازوں کا
باز بن کے نکلوگے
اپنے آشیانوں سے
اور جنکو لاؤگے
ان کے آستانوں سے
وہ بھی باز بن جائیں
شاہ نیاز بن جائیں
اک فضاء میں پروازیں
ایک جیسی آوازیں
آسماں میں گونجیں گی
سائباں میں گونجیں گی
ٹھنڈی چھاؤں میں رھنا
پیار گاؤں میں رھنا
پیار گاؤں والوں کا
دل سے دل دھڑکتاھے
پیار پھر پھڑکتا ھے
شہباز کے سانجھی
مست پیار ھوتے ھیں
لوح عرش پر لکھے
بختیار ھوتے ھیں
علم شیخ مروندی
قرب حق خداوندی
جو مع قلندر ھیں
علم کے سمندر ھیں
ڈبکیاں لگانی ھیں؟
سیپیاں اٹھانی ھیں؟
آؤ درس میں بیٹھو
اور قلندری سیکھو
یہ امین جی اپنے
علم دینے بیٹھے ھیں
قربت مدینہ ھے
تیرتا سفینہ ھے
کون ھے جو تیرے گا
کون ھے جو ٹھہرے گا
سب سمندری ھیں نا؟
سب قلندری ھیں نا؟
لو! امین جی ائے
سب کے "جی کا
جی "ائے
جب بھی پیاس لگتی ھے
کیا مٹھاس ملتی ھے!
شکر ھے مرے اللہ
مرشدی ھے اھل اللہ










0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔