
بروز جمعرات ، 30 ربیع الاوّل 1444ھ |27-10-2022
سلام علیکی یا سمیہؓ شھید مالک
(تبرک سخن: امین الاولیاء خواجہ محمد امین نظامی مدظلہٗ العالی)
سلام اس پر کہ جس نے حق مالک تک نبھا ڈالا
سلام اس پر کہ جس نے "عفت مالک" شھادت دی
سلام اس پر کہ جس نے شرمگاہ پر تیر تک کھائے
سلام اس پر کہ جس نے بوجہل پر تھوک برسائے
سلام اس پر کہ جس نے برملا للکار کر رکھا
سلام اس پر کہ جس نے عشق مالک دار پر رکھا
سلام اس پر کہ جس نے سولی چڑھ چڑھ کر گواھی دی
صدائے" پاکدامن ھے مرا مالک'۔۔سنائی دی
سمیہ پاسبان آبروئے مصطفے بن کر
خدا کی لاڈلی ٹہری نبی کی خادمہ بن کر
ترا یوم شھادت آج ھم سب نے منایا ھے
تری سنت نبھائیں گے عہد ھم نے اٹھایا ھے
امین الحق نظامی فاتحہ پڑھواؤ بی بی کی
کہ جس نے آبروئے مصطفے کی رسم جاری کی
شھید اول ناموس مالک الوداع اختیؓ
شھید اول اسلام جنت میں تو ھی اتری










0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔