Wednesday, September 14, 2022

غار حراء میں خدمت---14 ستمبر 2022

0 Comments


غار حراءمیں نوافل تحنث


مری جاں کو صحن حرم کہو 

مرے دل کو غار حراء کہو

 




غار حراء میں خدمت

اسماء تری سعادت

غار حراء میں خلوت

جبریل کی محبت

یہ کون معتکف ھیں 

آللہ رے یہ قسمت

تم نے امین دیکھا؟ روح الامین اسمیں؟

غار حراء میں ابتک دیتے ھیں اپنی قربت

وہ اک ھزار راتیں 

اسماء سے دل کی باتیں

غار حراء گواہ ھے

پائی تھی کیسی شفقت

یا جبرئیل تم نے

 کیا نوکری ھے ڈھونڈی

کس سے گلے ملے تھے؟ 

اتنی عظیم صحبت !

اے کوہ نور سن لے 

غار حراء کی گونجیں

اللہ ھو کے نغمے

کونین کی سماعت

آواز کیسی آئ؟

 اقراء کہا تھا کس نے؟

اک روشنی سی چمکی

ظاھر ھوئ عبارت

فاران کی چٹانیں 

جبرئیل کی کتابت

کس نے وحی سنی تھی 

کس نے وحی کو لکھا

 اےغار حراء میں سکتہ کس کس کو ھوگیا تھا؟

اللہ رے وہ لمحہ

 اللہ رے وہ عرصہ

کیسے گذر رھاتھا 

اتنی حسین قربت؟

اسماء کا وقت سحری

مٹی کا ایک برتن

لے کر پہاڑ چڑھنا 

 ستو گھلا ھوا تھا

چلو میں کر رھی تھیں مالک کی اپنے دعوت

پہلی وحی کا لرزہ 

کمبل تو  لا خدیجہ

اللہ نے عطا کیں 

قرآں کی پنج آیت

وقت تہجد آیا

اب لمحہء عبادت

نیچے تلک اتر کر 

اسماء کو دیدی رخصت

پھر جبرئیل نے لی پرواز کی اجازت

اللہ رے یہ محفل 

اللہ رے یہ خلوت

ھم کو بھی مل گئ ھے غار حراء کی برکت۔

شب بخیر

 المناسک مبارک

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔