WhatsApp Ptt 2024-11-11 at 10.07.26---درس علم الدعا از امين بحيره احمر
اور میرا بہت پیاری پیاری دعائیں اپ دے رہے ہیں ان کا مجموعہ پلیز اپ تو اللہ تعالی نے اپ کو پیسے بھی دیے ہیں توفیق بھی دیے علم بھی دی ہے تینوں کو جمع کر کے اس کے سر پر ایک چماٹ لگائیے رئیس مکتبہ کا کہ وہ اپ کی کتاب وکلیٹ چھاپے لوگوں کو اسانی ہوگی اللہ سے رابطے میں اپ کتنے پیارے پیاری دعائیں دے رہے ہیں دعا تو اللہ سے رابطہ ہے نا صلاۃ ہے نا رابطہ اپ کتنے پیارے پیارے الفاظ بھی دعائیں دے رہے ہیں الفاظ بدل بدل کے اب اپ نے اس میں تسلسل شروع کیا ہے کہ اللہ کے ناموں کو دعاؤں میں شامل کیا جائے پتہ ہے نا اپ اپ کو پتہ ہے نا یہ بات کہ اللہ نے خود ہی حکم دیا ہے کہ میں نے ناموں کو شامل کرو اسمائل حسنی کا حکم جو ہے اللہ تعالی نے کہ مجھ سے جب دعا مانگو تو میرے ناموں کے ساتھ مانگو ہے نا یہی ہے نا قران پاک میں اس لیے اپ نے الباجد معیزو ان کو شامل کیا اللہ کرے کہ اپ پورے 99 نام جو ہمیں نصیب ہے اللہ تعالی کے تو ایک لاکھ نام ہیں لیکن ہمیں نصیب 99 جو قران کے اخر میں یا کہیں لکھے جاتے ہیں ان 99 نام پر پوری 99 دعائیں اپ پیش کریں بڑا پیارا اپ کا وہ ہے دعاگو کا رتبے پہ اپ پہنچ گئے ہیں دعا گو رتبہ کو چھوٹا رتبہ نہیں ہے محبوب الہی کو ملا تھا یہ رتبہ عزیز دعاگو سلام برخا یہ یہ صحابی نبی وقاص رضی اللہ عنہ کا ملا تھا رسول اللہ نے دیا تھا مستجاب کرو بہت ہے نا یہ تو اللہ تعالی اپ کو مستجاب کا طلبہ عطا فرمانے والا ہے کیونکہ اپ یہ ہے وہ محنت کر رہے ہیں دعاؤں پہ لیکن وہ دعا پہنت کر رہے ہیں اپ اپ کا یہ درس ہے باقاعدہ یہ وہ دعا کا درس ہے اپ سے میرے درس دینے کو کہا تھا نا تب اپ پابندی سے روزانہ صبح درس دیتے ہیں کچھ سطریں ہوتی ہیں کچھ لائنیں ہوتی ہیں لیکن ہوتا وہ درس ہے اگر کوئی کیڈٹ اس کے اعلان کرے کہ درس خبر جب دے رہے ہیں اس کے بعد اپ یہ دعا بھیجیں تو یہ تمام بتائے گا کہ یہ بھی درس ہو رہا ہے درس و دعا یعنی دعا دے دعا دینے کی تربیت دی جا رہی ہے کہ دعا کیسے دی جاتی ہے کسی کو اللہ تعالی کا نام شروع کیا جاتا ہے کیونکہ ہم اللہ سے دعا شروع کرتے ہیں اپ اللہ تعالی کا نام شروع کرتے ہیں پھر اپ اللہ تعالی کی صفت سے شروع کرتے ہیں پھر دعا کا لفظ کہتے ہیں اس ایت پہ اپ عمل کرتے ہیں میرے اللہ تعالی نے کہا کہ میرے نام سے مانگو تو اپ نے اللہ کا نام پہلے لیا اس کا اس بذات پھر اس کی اس میں صفات پھر اللہ تعالی نے کہا اذا دوان بن جاؤ کہ حالت دعا میں ا جاؤ تو اپ لفظ دعا کہہ رہے ہیں پھر اس کے بعد اپ کہہ رہے ہیں اپنی شان عطا سے کتنی پیاری بات کہ اپ نے کہ اللہ تعالی کی شان بیان کی یہ اپ اس پہ عمل کیا کتنی ایتوں پہ اپ عمل کر رہے ہیں اس کے بعد پھر اپ دعا دے رہے ہیں اور دعا میں اکیلے اپنے مخاطب کو نہیں بلکہ اس کے اہل خانہ کو بھی شامل کر رہے ہیں اور دعا دے دینے کا انداز کتنا پیارا ہے کہ اس کی وہ مشکلات وہ پریشانیاں اس دعا میں اتا کر رہی ہیں جو اس کو واقعی درپیش ہوتی ہے یعنی اپ نے انسانیت کو ہیومن رائٹس کو بھی سامنے رکھا کہ یار اسی طرح کی رسمی دعائیں نہیں دینی ہے لوگ رسمی دعائیں دیتے ہیں نا جوڑ جوڑ توانائی ہو یہ ہو اس قسم کی دعائیں دیتے ہیں ارے بھائی ایک بیچاررا پیشنٹ کہہ رہے ہیں کہ میں نے ہم نے اس کا پیشنٹو برین جری کا پیشنٹو میرے دماغ میں خون جم گیا ہے مجھ کو اس گرمیوں میں بھی کپکپی چڑھتی ہے میں فریز ہو جاتا ہوں میں بالکل فہج ہو جاتا ہوں یہ سب کر رہا ہوں لیکن جوڑ جوڑ سوار ہیں یہ پتہ نہیں کون پہلوان تھا جو جوڑ پٹھے کا پہلوان تھا اس نے یہ دعا سکھا دی جوڑ جوڑ دفعہ نہیں بھائی وہ کرتا ہوگا اس کے پاس اتے ہو گے مالش کے لیے لوگ تو بیچاررا جوڑ جوڑ پہ بالش کرتا ہوگا تو دعا کرتا ہوگا جوڑ جوڑ دوں گا نہیں اب یہ دعا دعاؤں کے ڈھنگی رہا لوگوں کو جب دعا کا ڈھنگ نہیں رہے گا تو عزادار پہ عمل کیسے ہوگا اللہ تعالی کا تو وعدہ ہی یہی ہے کہ ابادی کرنی قریب عجیب میں دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جواب دیتا ہوں بشرط یہ کہ وہ حالت دعا میں ا جائے اپ ان کو تربیت دے رہے ہیں وہ دعا کی کہ حالت دعا میں کیسے ایا جاتا ہے الفاظ دعا کیا ہوتے ہیں اداب دعا کیا ہوتے ہیں اپ یہ بتا رہے ہیں علم دعا کا درس اج سے اپ شروع کیجیے السلام علیکم ورحمۃ اللہ
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تبارک و تعالٰی آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ اپنی خاص رحمت کے سائے میں اپنی شان قوی سے ہر قسم کی آفات سے دائمی حفاظت میں رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ رب الغفور الرحيم سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی اپنی خاص رحمتوں کے حصار میں ہر نعمت میں برکت، سہولت اور کشادگی عطاء فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی تمام معاملات میں مردان غیب سے آپکی مدد فرمائیں اور ہمیشہ آپ کو اپنی حفاظت و پناہ میں رکھے۔
آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان کریمی سے ہر نعمتء دینی، دنیاوی اور آخروی سے مالامال فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مردان غیب سے آپ کی مدد فرمائے اور آپ کے نشری رابطہ کو بحال فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ مالک کائنات سے دعا ہے کہ اپنے تمام خزانوں سے بہترین نعمتیں آپ اور اہل خانہ و سلسلہ پہ نازل فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
رب جلیل سے دعا ہے کہ آپ کو ہمیشہ اپنی خصوصی پناہ میں رکھے اور ہر مشکل کو اپنی خاص رحمت سے آسانی میں تبدیل فرمائے۔
آمین یارب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
یا رب الکریم اپنے فضل و کرم مرشد کریم کو اپنی خاص رحمتوں اور نعمتوں سے نواز۔
آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی اپنے لطف و کرم سے اپنے تمام انعامات آپ اور اہل خانہ و سلسلہ پہ نازل فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
رب کائنات سے التجا ہے کہ اپنی شان ملوکیت سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو تمام جہانوں کی کامیابیوں سے نوازے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی ہم سب کو آپ کی رہنمائی میں اپنی راہ پر گامزن رکھے اور دین، دنیا اور آخرت کی کامیابی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو اور آپ کے ہر چاہنے والے کو اپنے محبوبین کے طفیل حب حقیقی و دائمی سے نوازے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی اپنی شان قیومی سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ اپنی رحمتوں، برکتوں اور حفاظت کے حصار میں رکھے۔
آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ رب الأسباب سے دعا ہے کہ ہر نعمت سے آپ کو نوازے اور ہر معاملے میں تائید غیبی عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنے خاص لطف و کرم سے ہر بیماری، ہر آفات و بلیات سے محفوظ رکھے۔
آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ تمام عالمین کی بھلائیاں آپ اور اہل خانہ و سلسلہ پہ نازل فرمائے اور ہر ایک نیک عمل میں خیر و برکت عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ رب الأسباب سے دعا ہے کہ آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر مشکل گھڑی میں اپنی عنایت خاص سے اسباب غیبی عطاء فرمائے۔
آمین، آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
يامبدى ياالله اپنی شان سے مرشد کریم کو وہ وسائل عطاء فرما جو ان کے اداروں کو مضبوط اور تمام اقدام کو سہل بنائیں۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ المالك القدوس السلام سے التجا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی پناہ میں رکھے اور ہر سمت سے حفاظت فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آج اپنے پسندیدہ اليوم الجمعة المباركة پہ مرشدی کے زیر سایہ تمام اہل سلسلہ کو کامیابیاں و کامرانیاں عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
یا اللہ يا منتقم اپنی لامتناہی قوت سے مرشدی اور اہل خانہ و سلسلہ کی اپنی تخلیقات کی تمام منفی قوتوں سے دائمی حفاظت فرما۔
آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ رب الکریم سے دعا ہے کہ آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنے خاص کرم سے نوازے۔
آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ رب العزت اپنی محبوب ہستیوں کے طفیل آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی خاص محبت سے سرشار فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ الحق و الأحد اپنی شان وحدانیت سے تمام اہل سلسلہ کو آپکی امامت میں ایک موتیوں کی لڑی کی مانند یکجا و متحد رکھے اور ساتھ ہی خدمت سلسلہ کے لئے متحرک رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ پر ہمیشہ اپنی رحمتوں اور برکتوں کا سایہ رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
یا اللہ یا أول یا آخر مرشدی اور اہل خانہ و سلسلہ کو ازل سے ابد تک اپنی باران رحمت، باد حفاظت، ارض برکت اور آب کوثر سے سیراب فرما۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
یا اللہ الفتاح، اپنے لطف و کرم کے دروازے اپنے پیارے، مرشد کریم اور ان کے ساتھ جڑے ہم عاجز بندوں پر دائم کھلے رکھ۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو اس باسعادت و مبارک لمحات میں اپنے خصوصی انعامات سے نوازے۔
آمین یا رب العالمین ثم آمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اپنی خاص رحمتوں کے ساتھ آپ کو ہمیشہ ہشاش بشاش اور خوش و خرم رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ الجلیل الکریم سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان عظیمی و کریمی سے محبتیں، راحتیں اور آسانیاں تقسیم کرنے کی عظیم الشان توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
یا اللہ یابصیر تو سب دیکھتا ہے وہ سب جو ہم سے چھپا ہے، اپنی بصارت کاملہ سے مرشدی اور اہل خانہ و سلسلہ کو ان سب معاملات سے محفوظ فرما جن کے نقصان سے تو نے اپنے محبوب بندوں کو محفوظ فرمایا۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی سب اہل سلسلہ کو آپ کی رہنمائی میں، اپنی شان علیمی سے وہ سب علوم عطاء فرمائے جو دنیا و آخرت میں تمام مخلوقات کے لئے نافع ہوں۔
آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
یاخالق یااللہ، مرشد کریم اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر شخص کے شر سے محفوظ فرما جس کی نیت و عمل میں ذرا برابر بھی بدخواہی ہو۔
آمین یا رب العالمین
[18:40, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تبارک و تعالٰی المالك البر آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو وہ نیکی کی توفیق عطا فرمائے جو اس کے قرب کی ضامن ہو۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:48, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تبارک و تعالٰی المالك البر آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو وہ نیکی کی توفیق عطا فرمائے جو اس کے قرب کی ضامن ہو۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:48, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ الصمد، اللہ الصمد، اللہ الصمد یا اللہ اپنی شان صمدانی سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ دین حق کی تدریس اور اسلوب اولیاء کی ترویج کے لئے خود کفیل رکھے اور تابا قیامت قائم رکھے۔
آمین یا رب العالمین
[18:48, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی العلیم آپ کو ہمیشہ اپنے علم سے تمام اہل ایمان و سلسلہ کی آبیاری کی درازئ عمر کے ساتھ توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:48, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الواحد سے دعا ہے کہ مرشد کریم اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان وحدانیت سے اپنے علاوہ کسی کا سائل نہ کرے اور اپنے محبوب ص کے علاوہ کسی کے عشق میں گم نہ کرے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:48, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الرحمان سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائبان کی گھنی چھاؤں میں رکھے۔
آمین یا رب العالمین
[18:50, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
یا اللہ المالك القدوس العزيز الحكيم مرشد کریم اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ اپنی رحمتوں اور عظمتوں کی چھاؤں میں رکھنا۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:50, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الماجد سے دعا ہے کہ اپنی شان ناموری سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر دینی و دنیاوی میدان میں شاندار کامیابی عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:50, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ رب الرحيم سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان رحیمی سے ہر أمر دینی، دنیاوی و آخرت میں تمام آسانیوں کے ساتھ کامیابی عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:50, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المعز سے دعا ہے کہ اپنی شان عطاء سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو دوجہاں میں عزتوں کے مقامات عطاء فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
[18:50, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تبارک و تعالٰی الرحمٰن سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان رحمانی سے وہ سب عطاء فرمائے جس کی بشارت سورة الرحمٰن میں دئ ہے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: سلام و پیار صبحی دعاء کہ آج بدھ شفاء بخش گذرے کہ ابوھریرہ رض یہی ںتاتے تھے۔آمین ء امین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی۔
اس روایت کے طفیل اللہ الشافي مرشد کریم کو صحت کاملہ دائمًا عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: سلام و پیار دعائے ھر قرار۔امین وفادار
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: وعليكم السلام و رحمة الله و بركاته
حضرت سلام و قدم بوسی، اس دعا کے ساتھ، اللہ تعالٰی اپنے فضل و کرم سے آپکے فیض کا دریا پرسکون اور اطمینان روانی سے جاری رکھے۔ آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ کا سایہ ہم نکموں پہ صحت اور سلامتی کے ساتھ تادم قائم ودائم رکھے۔ آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ کا ہر آج گزشتہ سے زیادہ بہتر اور محفوظ بنائے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آپ بہتر ہیں۔ اللہ تعالٰی مکمل عافیت عطاء فرمائے، آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی ہم سب کے حق میں اپنی رحمتوں کی وسعت اور اپنے کرم سے وہ تمام انعامات عطاء فرمائے جس کا اس نے اپنے حبیب صل اللہ علیہ وسلم سے امت کیلئے وعدہ فرمایا۔ آمین ثم آمین۔
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی سے دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ جمعة المباركة کی برکت سے آپ اور آپ کے خانوادہ پہ بےشمار رحمتیں نازل فرمائے، اور آئندہ ہر آنے والے جمعہ تک آپکو اپنے حفظ و أمان میں رکھے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی ہم سب کو آپ کی توجہ نصیب فرمائے اور آپ کو صحت، تندرستی اور درازی عمر کے ساتھ ہماری رہنمائی فرماتے رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی ہر لمحہ آپ پہ اپنی رحمت کا سائبان رکھے اور ہر کائناتی شر سے محفوظ رکھے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی ہم سب کو سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کے طفیل رحمت اور عافیت دائمی عطاء فرمائے اور آپ کو درازی عمر کے ساتھ ہم سب کی رہنمائی کی قوت عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: آمین یا رب العالمین، بعزت سید المرسلین محمد ﷺ، باحالء مرشد کریم۔
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ کو دائمی صحت و عافیت کے ساتھ تمام بری و بحری آفات و بلیات سے محفوظ فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور فرحت بخش توانائی عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ کو ہردم اپنی غیبی حفاظت میں رکھیں۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی ان مقدس ایام میں آپ پر اور تمام گھر والوں پر اپنے غیبی خزانوں سے رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ کریم آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، اور سنت ابراہیم و اسماعیل علیہ سلام أجمعين کے طفیل صحت کاملہ عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین
"تقبل الله منا ومنكم صالح الاعمال"
"🌙عيد مبــــــــــــــــــــارك🌙"
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی کے حضور دعا ہے کہ آپ کو عید کےاس پرمسرت موقع پر ہر غم سے ہمیشہ کے لئے محفوظ رکھے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: عجب ہے یہ رندوں کی مہ خوری
چشم نم، لب تر اور جگر سوزی
پردہ أفق چاک شد، درآمد شود
کیا خوب رنگ لائی یہ دل دوزی
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ کو مکمل صحت اور دائمی تندرستی عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
حضرت شاید غالب کو اس بات کا ادراک ہو گیا تھا کہ
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل
جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
😢
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: اللہ تعالٰی مکمل صحت یابی کے ساتھ تمام معاملات اپنی حفاظت غیبی میں سرانجام کروائے۔ آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E:
امن تذکر جیران بذی سلم
مزجت دمعا جری من مقلۃ بدم
مولای صلی وسلم دائما ابدا
علی حبیبک خیر الخلق کلھم
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ پر ہر آن اپنی باران رحمت کے سائے رکھے، اور اس کی پھوار میں آپ کو ہمیشہ محصور رکھے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ کریم آپ کو اپنے کرم سے ہر غم سے بری فرمائے اور آپ کو ہر آن تر و تازہ رکھے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الحق آپ کو سلامتی اور درازئ عمر کے ساتھ ہم سب کو راہِ حق کی راہنمائی فرمانے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی ہر آن اپنی رحمت سے آپکے لگائے ہوئے باغیچہ کو پھلتے پھولتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ کو ہمیشہ اپنے قوی حصار میں ہر کائناتی شر سے محفوظ رکھے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
رب العالمین آپ کو تمام عالمین کی راحتیں اور نعمتیں عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی اپنے غیب کے خزانوں سے ہمیشہ آپ کی نصرت فرمائے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ کو صحت کاملہ و عافیت دائمی کے ساتھ ہمیشہ تازہ دم رکھے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی اپنی رحمت سے آپکو ہمیشہ ہر مشکل سے اپنی پناہ میں رکھے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی اپنی خاص رحمتوں کے نور میں آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی ہر آن آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آپ اور اہل خانہ کو اپنی خاص عطاء کے حصار میں رکھے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی آج بروز جمعہ المبارک اپنے پسندیدہ دن کی بدولت آپ اور اہل خانہ کو دنیا و آخرت کی دائمی نعمتوں سے نوازے۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تبارک و تعالٰی کے حضور دعا ہےکہ اس کے لامحدود خزانوں سے آپ کو ہمیشہ بہترین نعمتیں میسر رہیں۔
آمین ثم آمین
[19:04, 11/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی اپنی رحمتوں کے سائے میں تمام مشائخ سلسلہ کی نعمتوں سے نوازے بالخصوص حضرت خواجہ بزرگ کی روحانی میراث سے۔
آمین ثم آمین
اللہ تعالٰی الماجد سے دعا ہے کہ اپنی شان ناموری سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر دینی و دنیاوی میدان میں شاندار کامیابی عطا فرمائے۔
اللہ تعالٰی المعز سے دعا ہے کہ اپنی شان عطاء سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو دوجہاں میں عزتوں کے مقامات عطاء فرمائے۔
حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تبارک و تعالٰی الرحمٰن سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان رحمانی سے وہ سب عطاء فرمائے جس کی بشارت سورة الرحمٰن میں دئ ہے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
[15:10, 11/14/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المالك الملك سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان ملوکیت سے وہ سب خیر و نعمتیں عطاء فرمائے جو اس کے شایان شان ہیں۔
آمین، آمین یا رب العالمین
[09:04, 11/15/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی القدوس سے دعا ہے کہ اپنی شان مقدسہ سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی خاص عنایت عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[08:49, 11/16/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اپنی شان السلام سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو دائمی سلامتی و آمان بخشے اور تمام مصائب سے محفوظ فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:37, 11/17/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
المومن ياالله کی بارگاہ میں دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ پہ اپنی شان سے ایسی سکینہ نازل فرمائے جسی اہل بدر پہ نازل فرمائی۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:57, 11/18/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المهيمن سے دعا ہے کہ اپنی اس شان سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ اپنی خاص سرپرستی میں رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:17, 11/19/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی العزيز سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی قدرت مطلق سے وہ عزت اور رتبہ عطاء فرمائے جس کی خواہش ہر ولی اللہ نے فرمائی۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:37, 11/21/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الجبار سے دعا ہے کہ اپنی شان کے مطابق آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو بلند مقام و دراجات عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[12:26, 11/22/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المتكبر سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان کبریائی سے ہر مخلوق کے تکبر اور حسد سے محفوظ رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[11:14, 11/23/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
یااللہ الخالق سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان تخلیق سے اپنی ہر شریر مخلوق سے پناہ میں رکھے اور ہر مقام پہ اپنی خلق لطیف سے نصرت فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:35, 11/24/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الباری سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی قدرت واضع طرازی سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کے لئے اسی راہیں تیار فرمائے جو عشق کی منزلیں آسان کردیں۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[14:41, 11/25/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المصور سے دعا ہے کہ اپنی شان مصوری سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو جنت نظیر ماحول میں خوش و خرم رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العال
[14:41, 11/25/2024] Khawer PMA26E: العالمین
[09:53, 11/26/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الغفار سے دعا ہے کہ اپنی شان غفاری کے طفیل ہم گناہ گاروں کو ہمیشہ معاف فرمائے، آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو تمام لغزشوں سے محفوظ فرما کر سب کو معاف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[08:59, 11/27/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی القهار سے دعا ہے کہ اپنی شان حاکمیت سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو کسی بھی لمحے کسی بھی حیثیت میں کسی کا بھی محکوم نہ کرے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[08:59, 11/27/2024] Khawer PMA26E: لعالمین
[10:35, 11/28/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الوهاب سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی خاص رحمتیں، برکتیں اور نعمتیں عطاء فرمائے جس کا اس نے اپنے مقرب بندوں سے وعدہ فرمایا ہے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:32, 11/29/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ رب العزت الرزاق سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان سے سہل، طيب و نافع رزق ظاہری و غیبی ذرائع سے عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[10:04, 11/30/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الفتاح سے دعا ہے کہ آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر مقام پہ کامیابی عطا فرمائے اور اپنے بے پناہ خزانوں کے دروازے کھول دے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:50, 12/2/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی العلیم سے دعا ہے کہ اے دلوں کے حال جاننے والے، تمام علوم کے عالم؛ مرشدی، اہل خانہ و سلسلہ کو تمام علوم نافع سے مستفید فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:39, 12/3/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی القابض سے دعا ہے کہ اپنے قبضہ قدرت سے آپ کے اور اہل خانہ و سلسلہ کے تمام معاملات کو سہل اور احسن طریقہ سے برسر انجام پہنچائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[21:16, 12/6/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الباسط سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر علم میں، ہر عمل میں اور رزق طيب میں وسعت عطاء فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
[13:29, 12/7/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الخافض سے دعا ہے کہ اپنی شان رحمانی سے ہم سب اہل سلسلہ کو آپ کی رہنمائی میں ہر پستی، ہر گھاٹی، ہر کھائی میں گرنے سے محفوظ فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:13, 12/8/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الرافع سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان ارفع سے وہ ایمان اور دراجات کی بلندی عطا فرمائے جو ہر عصر میں اپنے محبوب بندوں کو عطا فرمائی۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[08:26, 12/9/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المعز سے دعا ہے کہ آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کے عزت و تکریم ہر عالم میں بلند فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[10:40, 12/10/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المذل سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی خاص حفاظت میں ہر پستی و پسپائی سے محفوظ فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:11, 12/11/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ رب ذوالجلال السمیع سے دعا ہے کہ اپنی شان سماعت لامحدود سے کہ وہ ہر جہر و خفی سے آشنا ہے، آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کی ہر دعا، ہر التجا، ہر خواہش لطیف دل میں آنے سے پہلے سن لے۔
یا الہی ہر دعا میں ان کی آمین ربنا کا ساتھ ہو۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:09, 12/12/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم
اللہ تعالٰی البصير سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان بصیرت سے وہ نگاہیں عطاء فرمائے جو دلوں کو اللہ رب کائنات کی طرف پھیر دیں اور مثل حضرت عمر فاروق رض حق و باطل کے فرق کو نمایاں کردے-
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[12:15, 12/13/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الحكم سے دعا ہے کہ اپنی شان سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو معاملہ فہمی اور بینالمکاتب افہام و تفہیم کی خداداد صلاحیت عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
[10:10, 12/15/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی العدل سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی بے پناہ شان رحمانی سے اپنی عدالت میں سرخرو فرمائے اور ہم سب کو عدل و احسان کے ساتھ معاملات طے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین ثم آمین۔
[17:56, 12/16/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی اللطيف سے دعا ہے کہ آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان لطیفی سے ہر موقع پر اپنے خاص لطف و کرم سے نوازے اور اپنی لطیف نعمتیں عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[10:28, 12/17/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الخبير سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ ہر آنے والی مشکلات سے، تکالیف سے اور اپنے علم سے ہر شرور سے پناہ میں رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:26, 12/20/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الحليم سے دعا ہے کہ اپنی شان حلیمی سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنے پسندیدہ بندوں میں شمار رکھے اور ہر معاملے میں آسانی عطاء فرمائے اور اپنی مخلوق کے لیے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[14:47, 12/21/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی العظيم سے دعا ہے کہ اپنی عظیم الشان ہستی کے مطابق آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ تمام عالم، تمام خلائق، تمام معاملات میں سرخرو فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[14:47, 12/21/2024] Khawer PMA26E: العالمین
[09:56, 12/24/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الغفور سے دعا ہے کہ اپنی شان غفوری سے آپ کی خاص دعا و توجہ سے ہم سب اہل سلسلہ و اہل خانہ کو معافی عظیم عطاء فرمائے اور آپ کی رہنمائی میں ہمیشہ نیکی پہ ثابت قدم رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[11:02, 12/26/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الشكور سے دعا ہے کہ آپ پر اور اہل خانہ و سلسلہ پر اپنا احسان عظیم فرمائے اور ہم سب کو آپ کی رہنمائی میں اپنے احسان مند اور شکرگزار بندوں میں شامل فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[10:40, 12/27/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی العلى سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان سے شاندار حال و مستقبل عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[10:40, 12/28/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الکبیر سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان کبریائی سے عالمین میں اعلٰی مراتب اور مناصب عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[11:16, 12/31/2024] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی العلى سے دعا ہے کہ اپنی بلند و یکتا شان سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو دین، دنیا اور آخرت کی سربلندی عطاء فرمائے اور وہ وسائل عطاء فرمائے جو اپنی نظیر آپ ہوں۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[11:17, 12/31/2024] Khawer PMA26E: Correction for this Dua, awaiting Murshadi's concurrence
[09:35, 1/1/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الحفیظ سے دعا ہے کہ اپنی شان سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کے تمام عمال کو محفوظ فرمائے اور تا قیامت سلسلہ عالیہ کو قائم رکھے۔
آمین یا رب العالمین ثم آمین
[16:36, 1/2/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی رب المقيت سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ اپنی شان پروری سے دین و دنیا کی ترقیاں مرحمت فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[12:28, 1/3/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الحسیب سے دعا ہے کہ اپنی شان کریمی سے آپ کی رہنمائی میں ہم سب اہل سلسلہ و اہل خانہ کو خود احتسابی کی نعمت عطاء فرمائے اور ہر معاملے میں، ہر عالم میں حساب میں نرمی اور شفقت فرما کر رسول اللہ صلعم کی شفاعت نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العالمین ثم آمین
[15:31, 1/4/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی تعالٰی الجلیل سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان جلیلی سے سلاسل روحانیہ و دینیہ میں شاندار مقام عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[15:30, 1/7/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی رب الکریم سے دعا ہے کہ اپنی شان کریمی سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ پہ اپنا خاص کرم فرمائے اور نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی نظر کرم اور توجہ کا ہمیشہ مستحق رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[14:01, 1/13/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الرقيب سے دعا ہے کہ اپنی شان سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے اور سب کو ہر باطل، چالباز سے چوکنا رکھے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:56, 1/14/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المجيب سے دعا ہے کہ آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کی ہر دعا، ہر درخواست کی فوری سماعت فرمائے اور درجہ احسن میں قبولیت عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[17:43, 1/15/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الواسع سے دعا ہے کہ آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کی دنیاوی، دینی اور روحانی نصرت ہر مقام، ہر عالم میں ہر انداز میں فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[08:57, 1/16/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الحكيم سے دعا ہے کہ اپنی شان حکمت سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر وہ نعمت، ہر وہ علم اور ہر وہ عمل عطاء فرمائے جو ہر عالم میں نافع ہو۔
آمین یا رب العالمین ثم آمین
[09:06, 1/17/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الودود سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی شان محبی سے تمام خلائق میں باہمی محبت قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی اور اپنی محبوب ہستیوں کی خاص محبت سے نوازے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:13, 1/18/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المجيد سے دعا ہے کہ اپنی شان شاندار سے آپ اور اہل خانہ و کو وہ شان عطاء فرمائے جو مثل الشمس تمام جہان کو منور کرے۔
آمین یا رب العالمین ثم آمین
[12:20, 1/19/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الباعث سے دعا ہے کہ اپنی شان سے آپ کی رہنمائی و توجہ سے اہل خانہ و سلسلہ کی محنتوں کو قبولیت عطاء فرمائے اور دور أولئ کی سربلندی و عظمتوں کو دوبارہ قائم فرمائے اور دائمی زندگی میں اہل بیت کے قدموں میں جگہ عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[12:29, 1/19/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المجید سے دعا ہے کہ اپنی شان بزرگی سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کی توجہ سے ہم نکموں کی خطائیں درگزر فرما کے خامیوں کو خوبیوں میں تبدیل فرمائے۔ آمین یا رب العالمین ثم آمین۔
[13:21, 1/19/2025] Khawer PMA26E: Correction on instructions of Murshadi
[14:30, 1/20/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الشهيد سے دعا ہے کہ آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کی محنتوں، مشقتوں، قربانیوں اور نیتوں کا گواہ ہو اور ہم نکموں کی گواہی قبول فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:40, 1/24/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الحق سے دعا ہے کہ اپنی شان حقانیت سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی حقیقتوں سے آشنا رکھے اور ہم سب کو آپ کی راہنمائی میں علم حق ہر عالم میں بلند رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:20, 1/30/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الوكيل سے دعا ہے کہ آپ کے اور اہل خانہ و سلسلہ کے ہر دینی، دنیاوی اور اخروی معاملات میں بھرپور مدد فرمائے اور ہر عالم میں الوكيل کی تائید کافی ہو، بےشک اس کی تائید سے بڑھ کر کسی کی تائید نہیں۔

[09:08, 1/31/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی القوي سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر معاملے میں اپنی بے انتہا قوت سے مدد و نصرت عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[13:18, 2/1/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المتين سے دعا ہے کہ اپنی صفت کے شایان شان آپکی رہنمائی میں ہم سب اہل سلسلہ کو راہ حق پہ ثابت قدم رکھے۔
آمین ثم آمین
[13:43, 2/7/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الولى سے دعا ہے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ اپنی ولایت میں رکھے اور ہر مہم میں شامل حال و مددگار ہو۔
آمین یا رب العالمین ثم آمین
[09:32, 2/8/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الحمید سے دعا ہے کہ ہم سب اہل سلسلہ کی محنتوں اور محبتوں کو آپ کی قیادت میں اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[08:37, 2/9/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المحصى سے دعا ہے کہ آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کی کاوشوں کو اپنی شان سے دوچند شمار فرمائے اور اجر بے حساب عطاء فرمائے۔
آمین یا رب العالمین ثم آمین
[08:10, 2/11/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المبدے 'Al Mubdi سے دعا ہے کہ اپنی شان موجد سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو وہ وسائل عطاء فرمائے جو فی زمانہ درکار ہیں اور آپ کے قافلے کو منزل مقصود عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[07:44, 2/12/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المعيد سے دعا ہے کہ آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی خاص عنایت سے بروز آخرت اپنے محبوب بندوں کے ہمراہ سایہ عرش میں دوبارہ حاضر فرمائے۔
آمین ثم آمین
[09:13, 2/14/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المحی سے دعا ہے کہ اپنی شان عطاء حیات سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو اس مبارک آغاز پہ حیات طیبہ کے نقوش پہ چلنے والی زندگی عطاء فرمائے اور آخرت کی دائمی حیات کو اپنا قرب اور آقا صل اللہ علیہ وسلم کی رفاقت عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[11:43, 2/15/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المميت سے دعا ہے کہ ہم سب اہل سلسلہ کو آپ کی توجہ سے اعلی ساعت موت اور خاتمہ بل ایمان فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[18:55, 2/16/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الحی سے دعا ہے کہ اپنی شان حیات لاانتہا سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ اپنی خاص نظر کے سائے میں رکھے، اور حیات طیبہ کے فیوض سے منور رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[16:20, 2/18/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی القيوم سے دعا ہے کہ اپنی شان ہردم قائم سرپرستی سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو دائمی آسانیاں عطا فرمائے اور سلسلہ کو ہمیشہ قائم رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[12:06, 2/25/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الواجد سے دعا ہے کہ اپنی شان سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کے لئے وہ وسائل عطاء فرمائے جو کبھی کم نہ ہوں اور اسباب پیدا فرمائے جو کبھی ناکام نہ ہوں۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[16:30, 3/9/2025] Khawer PMA26E: Correction on the advice of Murshadi
حضرت سلام و قدم بوسی آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی واجد ہے موجد نہیں، کیونکہ موجد مخلوق اور واجد خالق۔ موجد کا نعرہ EUREKA = پا لیا، کس کو پالیا اس ذات کا وجدان جو ہر جگہ موجود ہے، اور ایسے موجود ہے کہ جو نادم ہو کر، منگتا ہو کر اس کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ حاضر ہوتا ہے اس کو غفور رحيم پاتا ہے۔
وَالَّذِيۡنَ جَاهَدُوۡا فِيۡنَا لَنَهۡدِيَنَّهُمۡ سُبُلَنَا ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ
اور جو اس کو پانے کی سعی کرتا ہے، وہ اللہ اس کی راہنمائی کا بندوبست فرماتا ہے، اپنے محبوب رسول اللہ ص، انبیاء کرام، شیوخ ائمہ اور مرشد برحق کے ذریعے۔
واجد وہ ذات جو ہر جگہ ہر مخلوق کے لئے اپنی شان رحیمی کےساتھ، پا لینے کے لئے دائمی موجد ہے۔
اللہ تعالٰی الواجد سے دعا کہ ہم سب اہل سلسلہ آپ کی راہنمائی میں اس رحیم کو پا لیں۔
آمین یا رب العالمین
[18:18, 3/10/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الماجد سے دعا ہے کہ اپنی شاندر شان ناموری سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کا نام نامی اپنے محبوب بندوں کی طلائی فہرست میں نورانی روشنائی سے رقم فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[02:37, 3/14/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الواحد سے دعا ہے کہ اپنی شان وحدانیت لاشریک الاھو سے آپ کو دائمی صحت، سلامتی و آمان عطاء فرمائے کہ وہی ذات ہے جو یکتا ہے اپنی ہر صفت میں، ہر حکم میں، ہر عطاء میں، یا رب الشافي ہم تمام اہل سلسلہ و خانہ کی یہ التجا اپنے محبوب صل اللہ علیہ وسلم کے صدقے قبول فرما۔
آمین یا رب العالمین ثم آمین
SOME DAYS DATA LOST O FMOBILE
[10:44, 5/4/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الباطن سے دعا ہے کہ اپنی شان پوشیدہ سے آپ کی رہنمائی میں ہمارے باطن کو تسخیر فرما کر اسے اپنے نور سے منور فرما دے۔
آمین یا رب العالمین ثم آمین
[15:08, 5/6/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی الوالى سے دعا ہے کہ اپنی شان مکمل سرپرستی و نگہبانی سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ اپنی نگاہ کرم کے سائے میں ہر موقع، ہر مشکل، ہر ضرورت میں اپنی سرپرستی و ولایت میں رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[17:23, 5/9/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی المتعال Al-Mutáālīy سے دعا ہے کہ اپنی شان اعلی ترین سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی لامحدود نعمتوں سے نوازے اور اہل عرب و عجم میں تمام تر بلند مرتبات عطاء فرمائے۔
آمین یا رب العالمین ثم آمین
[12:56, 5/10/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی البر سے دعا ہے کہ اپنی شان خیر کلی سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو وہ تمام بھلائیاں عطاء فرمائے جو اپنے محبوب بندوں کو عطاء فرماتا ہے اور اس امتحان کی گھڑی میں وطن عزیز پہ کی جانے والی ہر جارحیت کو ناکام فرما کر، ہر امتحان کو اپنی قدرت سے بھلائی میں تبدیل فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[19:20, 5/11/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی التواب سے دعا ہے کہ آپ کی توجہ و سایہء شفقت کے طفیل ہماری اور تمام اہل سلسلہ کی ہر خطأ، ہر لغزش، ہر بھول سے درگزر فرما کر توبہ قبول فرمائے، اور ہر دم توبہ کر لینے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہر توبہ کو توبة النصوح کا درجہ عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[15:47, 5/12/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالیٰ المنتقم Al-Muntaqim سے دعا ہے کہ آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر ایک تکلیف سے محفوظ فرمائے اور سارے معاملات میں سب تکلیفوں کا بہترین بدل عطاء فرمائے اور دشمنان دیں و وطن سے انصاف کے ساتھ انتقام کی توفیق عطا فرمائے۔
آمين یا رب العالمین ثم آمین
[09:38, 5/13/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
اللہ تعالٰی العفو Al-'Afūw سے دعا و التجا ہے کہ آپ کی رہنمائی و دعاؤں میں ہم سب اہل سلسلہ و اہل خانہ کے تمام دینی، دنیاوی و اخروی معاملات میں کی گئی کوتاہیوں، لغزشوں اور کمزوریوں معاف فرما کر ہمیشہ کے لیے رد فرما دے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
[09:59, 5/23/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
اللہ تعالٰی الرؤوف سے دعا ہے کہ اپنی شان نرمی سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر ممکن سختی و مشقت سے محفوظ فرمائے اور اپنے خزانوں و خلائق سے بہترین اسباب عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب اجمعين
[13:31, 5/24/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
اللہ تعالٰی مالك الملك سے دعا ہے کہ اپنی شان ملوکیت سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو اعلی مقام عطا فرما کر تمام معاملات میں ہر بیرونی دباؤ سے بری فرما کر اپنی رضا کے تابع خود مختاری عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب اجمعين
[08:38, 5/27/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
اللہ تعالٰی ذوالجلال و الاکرام سے دعا ہے کہ اپنی شان عظیمیہ و سخاوت سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو اعلی ترین و سحل ترین وسائل عطاء فرما کر ان کو اپنی رضا کے لیے استعمال کرنے اور تقسیم کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب اجمعين
[23:46, 5/30/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
اللہ تعالٰی المقسط Al-Muqsiţ سے دعا ہے کہ مرشدی کی رہنمائی میں اپنی شان کے مطابق ہم سب اہل سلسلہ و اہل خانہ کو تمام معاملات میں منصفانہ عمل اور توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت عطا فرمائے، اور اپنے فیصلوں میں غیر جانبدار رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب اجمعين
[13:02, 6/1/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
اللہ تعالٰی الجامع Al-Jāmí سے دعا ہے کہ اپنی شان جامع سے ہم سب اہل سلسلہ و اہل خانہ کو مرشد کریم کی قیادت میں متحد اور ایک قلب رکھے، اور تمام خیر کو یکجا فرما کر تمام امت مسلمہ کو اپنے رستہ پہ جمع فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب اجمعين
[17:34, 6/3/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
اللہ تعالٰی الغنی سے دعا ہے کہ اپنی شان غنہ سے آپ کو اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر نعمت سے بےشمار انعامات عطاء فرمائے اور ان سے خلق خدا کی خدمت کرنے اور مزید تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب اجمعين
[09:52, 6/4/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
اللہ تعالٰی المغني Al-Mughnīy سے دعا ہے کہ اپنی شان سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر دینی، دنیاوی، روحانی اور دائمی نعمت میں افزودہ فرما کر ہر خلق و مخلوق کے انحصار سے آزاد فرمادے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب اجمعين
[14:27, 6/7/2025] Khawer PMA26E: اسلام و علیکم و رحمة الله و بركاته
May Allah accept all your good deeds and sacrifices.
EID AL ADAH MUBARAK to You and Your Family.
From Khawer and Family
[14:04, 6/10/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
اللہ تعالٰی المانع Al-Māní سے دعاہے کہ اپنی شان سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر قسم کی آفات و بلیات سے محفوظ فرما کر تمام مسائل و مشکلات سے دور رکھے اور ہر آنے والے مصائب اور طوفان کو ہمیشہ روکے رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب اجمعين
[08:59, 6/11/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
اللہ تعالٰی الضار Aḍ-Ḍārr سے دعا ہے کہ اپنی شان قدرت سے اور آپ کی توجہ کی بدولت ہم سب اہل سلسلہ و خانہ کو ہر مشکل، ہر پریشانی، ہر تکلیف اور ہر نقصان سے بچا کر بری فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب اجمعين
[10:53, 6/12/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
اللہ تعالٰی النافع An-Nāfí سے دعا ہے کہ اپنی شان موافقت و سازگار سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہر دم اور ہر معاملے میں موافق و سازگار حالات عطاء فرمائے اور تمام خلائق ربی کو نفع پہنچانے کا وسیلہ عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب اجمعين
[09:18, 6/13/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی النور An-Nūr سے دعا ہے کہ اپنی شان نورانیت سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنی خاص نورانی رحمتوں کے سائے میں رکھے اور اپنے نور سے سلسلہ کو دائم منور فرما کر تمام موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
[13:15, 6/14/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی الهادى Al-Hādīy سے دعا ہے کہ اپنی شان ہدایت سے آپ کی رہنمائی میں ہم سب اہل سلسلہ و اہل خانہ کو راہ ہدایت پہ کامزن فرمائے اور سلسلہ سے رشد و ہدایت جاری فرما کر اس راہ پہ کی گئی تمام کوششوں کو مقام قبولیت عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
[14:19, 6/15/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی البديع Al-Badī سے دعا ہے کہ اپنی شان لاثانی سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو وہ وسائل عطاء فرمائے جو فروغ سلسلہ اور خدمت خلق کے لئے درکار ہیں، چاہے وہ موجود ہوں یا لاوجود۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
[09:45, 6/16/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی الباقي Al-Bāqīy سے دعا ہے کہ اپنی شان لامنتہا سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ باقی رہنے والے انعامات سے نوازے اور آپ کی ذریت کو ہمیشہ دین، دنیا اور آخرت میں کامیاب فرمائے۔
الہی تابود خورشید و ماہی
چراغ چشتیہ نظامیہ امینیہ را روشنائی
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
[13:15, 6/18/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی الوارث سے دعا ہے کہ اپنی شان سے آپ اور اہل خانہ و سلسلہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور تمام معاملات میں ہمارا وارث ہو، خاص طور پہ اس دنیا سے رخصت کے بعد عالم قرار تک۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
[12:33, 6/20/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی الرشید Ar-Rashīd سے دعا ہے کہ مرشد کریم کی رہنمائی میں ہم سب اہل سلسلہ و خانہ کو صراط مستقیم کی طرف راہنمائی فرمائے اور اس پہ کاربند رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
وَالَّذِيۡنَ جَاهَدُوۡا فِيۡنَا لَنَهۡدِيَنَّهُمۡ سُبُلَنَا ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ○
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
[18:29, 6/22/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی الصبور Aṣ-Ṣabūr سے دعا ہے کہ مرشد کریم کی رہنمائی میں ہم سب اہل سلسلہ و اہل خانہ کو اپنی راہ پر آنے والی ہر آزمائش پہ صبر جمیل عطا فرمائے اور ہماری ہر کوتاہی پہ اپنی شان سے بردباری فرما کر ہمیں توبہ کی توفیق اور اصلاح کا موقع عطاء فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
[10:14, 6/26/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اپنے پیارے حبیب، آقا کل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام نامی کے صدقے مرشد کریم، اہل خانہ و سلسلہ کو ہمیشہ اپنے پسندیدہ میں شمار فرمائے اور سچے عاشق رسول ص کے منصب پہ تعینات فرما کر اس پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
[19:11, 6/29/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اپنے پیارے حبیب، آقا کل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام اول احمدﷺ کے صدقے مرشد کریم، اہل خانہ و سلسلہ کو تمام عالم میں مقدم اور معظم فرمائے، اپنی اور اپنے محبوب کی حمایت نصیب فرما کر اجماع امت کا وسیلہ بنائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
[13:57, 7/2/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اپنے پیارے حبیب، آقا کل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارکہ حامدﷺ کے صدقے مرشد کریم کی قیادت پر سعادت میں ہم سب اہل سلسلہ و اہل خانہ کو تمام حقیقی معنوں میں رب کائنات کی حمد اور نبی کریم کی ثنا بیان کرنے اور سنت نبوی ادا کرنے والوں میں شامل فرمائے ۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
[10:52, 7/6/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اپنے پیارے حبیب، جان کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارکہ محمودﷺ کے وسیلہ سے مرشد کریم اور اہل خانہ و سلسلہ کو ایمان، ریاضت و خدمت خلق کے اس درجہ پہ فائز فرمائے کہ اللہ تعالٰی اور اس کے محبوب کی محبت راسخ ہو جائے اور اللہ کی مخلوق ان کی محبت میں مبتلا ہو جائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
[09:37, 7/8/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اپنے پیارے حبیب، جان کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارکہ قاسمﷺ یعنی تقسیم فرمانے والے کے وسیلہ سے مرشد کریم کی اطاعت میں ہم سب اہل سلسلہ و اہل خانہ کو خالص طلب رضاء الہی و شفاعت رسول اللہﷺ کے لئے اپنے تمام وسائل، مالی، آلی، علمی و وقتی منصفانہ تقسیم کرنے کی توفیق عطا ہو اور قبول و منظور ہو جائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
[09:26, 7/10/2025] Khawer PMA26E: حضرت سلام و قدم بوسی
الھم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا محمد وعلى آله و أصحاب أجمعين
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اپنے پیارے محبوب، خاتم الأنبياء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارکہ عاقبﷺ یعنی پیچھے آنے والے، آخر والے کے وسیلہ سے مرشد کریم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم سب اہل سلسلہ و اہل خانہ کو تمام روحانی، علمی اور عملی میدانوں میں کامیابی عطا فرمائے اور نبی اکرمﷺ شفاعت نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
الهم صلي وسلم وبارك على محمد وآل محمد الطيبين الطاهرين و أصحاب أجمعين
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔